ویانا:آسٹریا کے چانسلر سباستیان کْرس نے یورپی سرحدی محافظین کو افریقہ بھیجنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کْرس نے کہا کہ بیرونی سرحدوں کے نگران یورپی یونین کے ادارے فرنٹیکس کے اہلکاروں کو افریقہ میں بھی تعینات کیا جائے تاکہ بحیرہ روم کے ذریعے یورپ کی جانب ہونے والی غیر قانونی نقل مکانی کو روکا جا سکے۔ کْرس نے مزید کہا کہ اس طرح انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کی جا سکتی ہیں۔ کْرس کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب یکم جولائی سے یورپی یونین کا اگلا صدر ملک آسٹریا ہو گا۔