کراچی: سانحہ 12 مئی کیس میں اہم پیش رفت، کیس کی ازسرنو تحقیقات کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کے لئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دیا۔
عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سانحہ 12 مئی کیس کی مزید کارروائی کے لئے لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔
عدالت نے کیس میں معاونت کے لئے فیصل صدیقی اور شہباب سرکی ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔
درخواست گزار اقبال کاظمی نے عدالت سے سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات کرانے کی استدعا کر رکھی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا راستہ روکنے کے لئے کراچی میں دہشت گردی کی گئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حکم پر ایم کیو ایم نے کراچی میں قتل عام کیا اور دہشت گردی کے واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف، بانی ایم کیو ایم اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
Tags سانحہ 12 مئی