چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے،جس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے چیمبر میں کریں گے۔
واضح رہے کہ (ن) لیگ کے رہنما نور اعوان کی اپیل یہ سماعت مقرر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف سے متعلق نیب کی جھوٹی خبر سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کے چیئرمین ہوتے نیب غیر جانبداری سے کام نہیں کر سکتا۔نیب اعلامیہ اور بعد کے واقعات چیئرمین نیب کی نواز شریف سے متعلق منفی سوچ کے عکاس ہیں۔ انہیں عہدے سے ہٹانا ناگزیز ہے۔