لندن: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان ریحام خان کی کتاب پر میدان میں آگئیں۔
جمائما خان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں اور یقین ہے ایسی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی تاہم کتاب اگر برطانیہ میں شائع ہوئی تو اپنے 16 سال کے بیٹے کے توسط سے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکروں گی۔