اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمامولا بخش چانڈیو نے کہاکہ اصغرخان کیس کا فیصلہ آنا چاہئے اور اس پر عمل در آمدبھی ہونا چاہئے اور جن لوگوں نے ماضی میں آئی ایس آئی سے پیسے لئے ان کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملنے چاہئے ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ نواز شریف غیبی قوتوں کی طرف اشارے کرتے ہیں لیکن نام نہیں لیتے ۔
نواز شریف کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ پہلی بار اکیلے انتخاب لڑ رہے ہیں اور کسی طرف سے حمایت کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمولابخش چانڈیو کا کہناتھاکہ یہ سیاسی بدعتیں جو ضیاءالحق کے وارثوں نے سیاست میں شامل کیں ان بدعتوں کو ختم ہونا چاہئے ۔