پشاور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو ’قابل ذکر کام‘ کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ عوامی اداروں جیسے اسپتال اور کالجز میں ان کے اچانک دورے ملک کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہیں ہوئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی کاکہناتھاکہ اعلیٰ جج کی سربراہی میں چلنے والی عدلیہ کے اندر بھی نگرانی کی سخت ضرورت ہے، جسٹس نثار کو ذیلی عدالتوں کے دورہ کرنے کا بھی وقت نکالنا چاہیے تاکہ وہ ان میں موجود کالی بھیڑوں کو ٹھیک کرسکیں۔