راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم کاسب سے بڑاحامی ہوں لیکن جب تک پنجاب پانی کی تقسیم کی آئینی ضمانت نہیں دیتا کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا۔ فوج اورعدلیہ مل کر الیکشن کرائیں تو شفاف ہوں گے۔ شاہدخاقان عباسی کو چیلنج دیدیاہے کہ کسی بھی ٹی وی چینل پر آکر ایل این جی پر مناظرہ کرلیں،کرپشن کی وجہ سے ملک میں معاشی ایمرجنسی کاخطرہ ہے، پہلی خاتون یونیوسٹی اور 60تعلیمی ادارے بنائے، خانپورڈیم سے پانی لایا، اب غازی بروتھا سے بھی راولپنڈی کوپانی ہم ہی لاکر دینگے،نوازشریف جیل جائیں گے تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ پیچھے کوئی بھی ساتھ نہیں،کاغذات نامزدگی کیساتھ حلف نامہ اچھی بات ہے، ہم نے تو پہلے ہی حلف نامہ جمع کرادیاہے، نوازشریف کبھی بھی الیکشن کابائیکاٹ نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جیل سے نکلنے کاایک ہی راستہ ہے۔