لاہور:تحریک انصاف کے رہنما فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب مسلم لیگ (ن) کی مہم کا تسلسل ہے جبکہ لیگی رہنما صدیق الفاروق کا کہناتھا کہ میرے ایک عزیز نے دوسال قبل مجھے بتادیا تھا کہ ایک ادارہ نواز شریف کونہیں چھوڑے گا ۔ گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب اس مہم کاتسلسل ہے جس کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے گاہے بگاہے ہوتا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت تب تک ہے جب نواز شریف کا اقتدار قائم ہو لیکن جب نواز شریف کے خلاف فیصلہ آئے تو پھر جمہوریت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف اس وقت برے تھے جب وہ آرمی چیف تھے ،پاکستان میں پہلی دفعہ جب عدلیہ درست کام کر رہی ہے تو اس پراعتراض کیاہے ؟