کراچی:ایم کیو ایم رہنماحیدر عباس رضوی کافی عرصہ غائب رہنے کے بعد کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے ،ان کی پاکستان آمد کو کراچی کی سیاست میں نئی کروٹ قراردیاجا رہاہے۔کینیڈا سے کراچی آمد کے بعد حیدر عباس رضوی ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز گئے اور خالد مقبول صدیقی سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور سیاسی معاملات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم کی باغیانہ تقرریوں اور مقدمات کے اندراج کے بعد حیدر عبا س رضوی بیرون ملک چلے گئے تھے اور کافی مدت سے کینیڈا میں مقیم تھے