لاہور: عام انتخابات کے پیش نظر محکمہ پولیس پنجاب میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، پابندیوں کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو بابر بخت قریشی نے آئی جی پنجاب کے حکم پر جاری کیا، پابندی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ چار جون کے نوٹس کے تحت لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات کے پیش نظر 31 مئی کے بعد ہونے والے تقرر و تبادلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں،تقرری اور تبادلہ انتہائی ناگزیر ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔