ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے 147 رنز سے فتح حاصل کرلی

کوالا لمپور: ویمن ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے 147 رنز سے فتح حاصل کرلی۔
ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے ویمن ایشیا کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
قومی ویمن ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو مقررہ اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا ہدف دیا۔
میزبان ٹیم ملائشیا اس پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں صرف 30 رنز پر پوری ٹیم پویلین روانہ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار کی شاندار بولنگ نے ملائیشیا ٹیم کی بیٹنگ تہس نہس کردی، انہوں نے 5 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 9 جون کو کھیلے گی۔