لندن: پاکستانی مصنفہ کاملہ شمسی نے برطانیہ میں اپنے ناول ہوم فائر کے لئے 2018 کا ویمن پرائز فار فکشن جیت لیا۔
کاملہ شمسی 2018 کا ویمن پرائز فارفکشن ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی۔
ہوم فائر کاملہ شمسی کا ساتواں ناول ہے اور وہ مختلف ایوارڈز کے لئے تین بار نامزد ہوئیں لیکن اس بار ان کی کتاب کو سال کی بہترین کتاب قرار دیتے ہوئے ویمن پرائز فار فکشن 2018 کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سے قبل انہیں بیلز پرائز اور اورنج پرائز کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
پاکستانی مصنفہ کا ناول بنیاد پرستی اور خاندانی وفاداریوں کے بارے میں ہے جس میں وفاداریوں میں تصادم، محبت اور سیاست کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔
Tags کاملہ شمسی، ایوارڈ