پشاور: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن عناصر منظور پشتین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی کھل کر ریاست دشمن عناصر کی پشت پناہی کرنے لگے ہیں، فوج کے خلاف نعرے لگانے اور فوج کو بدنام کرنے والے منظور پشتین کی حمایت کے لیے پیغام جاری کردیا، اچکزئی نے نہ صرف پشتونوں کو منظور کی حمایت پر اکسایا بلکہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کی بھی ترغیب دی۔
محمود خان اچکزئی نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ منظور پشتین کے حق میں گھروں سے باہر آئیں اور معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں، اچکزئی نےخاص طور پر پشتونوں کو باہر نکلنے کا پیغام دیا۔منظور پشتین کی ریاست دشمنی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی، اس کے جلسے میں قومی پرچم لانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور دوسری طرف محمود اچکزئی بھی زہر آلود تقریروں کی وجہ سے بڑے بدنام ہیں۔