اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی جمع کروانے کا فیصلہ میڈیا کے دباؤ پر دیا ۔یہ فیصلہ ضروری نہیں تھا کہ کیونکہ جب امیدوار کاغدات نامزدگی میں 62اور 63کاپابند ہونے کا اقرار کرتا ہے تو اس میں سب کچھ آجاتا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ضروری نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاغذات نامزدگی میں ایک بند ہ 62اور 63کا پابند ہونے کا اقرار کرتا ہے تو اس میں سب کچھ آجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عدالت نے میڈیا کے دباؤ میں دیا ہے اور عمل در آمد ہوجائے گا لیکن اگر کاغذات نامزدگی بیان حلفی کے بغیر بھی جمع ہو جاتے تو کوئی قیامت نہیں آجانی تھی ۔