نگراں وزیرخزانہ نے دواداروں سے تنخواہ لینے والے کو فارغ کردیا

اسلام آباد:نگران وزیر خزانہ و صنعت و پیداوار ڈاکٹر شمشاد اختر نے پہلی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر اقبال کونوکری سے فارغ کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مدثر اقبال ایک وقت میں 2اداروں سے بیک وقت تنخواہ لیتے رہے ہیں ،وہ جی ایم ای ڈی بی بھی تعینات تھے ۔نگران وزیر خزانہ کے حکم کے بعد چیئر مین نیشنل انڈسٹریل پارک محمد افضل نے باضابطہ نو ٹی فیکیشن جاری کردیا جس میں مدثر اقبال کو عہدے چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے ۔واضح رہے کہ مدثر اقبال پر پلاٹس غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا بھی الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب میں انکوائریاں زیر سماعت ہیں ۔