نوشہرہ:پی ٹی آئی کی سابق رہنماعائشہ گلالئی نے سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 25 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہو کر اپنے نام سے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے والی خاتون سیاستدان عائشہ گلالئی نے سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرا دیے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے بیک وقت انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔