کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں اسکروٹنی کا وقت بہت اہم ہوتا ہے لہذا اس کے لیے کم سے کم تین ہفتے کا وقت ہونا چاہیے،فارم جمع کرانے میں آسانیاں پیدا کی جائیں، فارم جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ہر بار بہادر آباد والے نئی شرط لگا دیتے ہیں، میری خواہش ہے 5 فروری سے پہلے کی پوزیشن پرکام کریں، ہمارے ووٹرز اور ہمدردوں کی بھی یہ ہی خواہش ہے۔