کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 3 روز کی توسیع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 8 جون سے 11 جون تک توسیع کی گئی ہے۔
خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 روز کی توسیع کےبعداب 11 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے، جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری سیاسی جماعتوں کی سہولت کے پیش نظر دی گئی۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کا انعقاد آئندہ ماہ 25 جولائی کو ہوگا۔