کراچی کے علاقےاین اے 243 گلشن اقبال سےپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی میں مقابلہ ہوگا جب کہ دونوں رہنمائوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
پاک سرزمین پارٹی کے مزمل قریشی بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں۔ این اے 243 کا حلقہ پی آئی بی کالونی اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقے پر محیط ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق گلشن اقبال کی اس نشست پر دلچسپ مقابلے کا امکان ہے۔ ماضی میں نشست ایم کیو ایم نے جیتی تھی جبکہ 2002 میں اس نشست پر ایم ایم اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔