سعودی عرب کی عدالت نے ایران سے تعلقات کے شبے میں 4 افراد کو سزائے موت سنا دی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ یہ مبینہ طور پر اہم شخصیات کو قتل کرنے کی سازش کررہے تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کرمنل کورٹ نے مذکورہ افراد کو ایران کے لیے گروہ تشکیل دینے پر سزائے موت سنائی۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے کے بجائے صرف یہ بتایا کہ مذکورہ ملزمان ایران سے تربیت لے کر آئے تھے اور اہم شخصیات کے قتل کی سازش کررہے تھے۔