ویانا:آسٹریا کی حکومت نے سات مساجد کو بند اوردرجنوں آئمہ کرام کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریا کی چانسلرسیباستان کرُس نے کہا کہ حکومت ویانا میں ان 7 مساجد کو بند کررہی جہاں غیرملکی مالی معاونت سے سیاسی اسلام کی ترویج کی جارہی ہے جبکہ حکومت نے عرب مذہبی گروپ کو بھی تحلیل کرنے کافیصلہ کیا ہے جوان مساجد کی نگرانی کرتا ہے۔
حکومت نے درجنوں آئمہ کرام کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
قدامت پسند سیباستان گزشتہ سال دسمبر میں مہاجرین کے خلاف سخت گیر موقف رکھنے والی جماعت سے اتحاد کی صورت میں چانسلر منتخب ہوئی تھیں۔
دوسری جانب ترکی نے آسٹریا کی حکومت کے اس اقدام کو اسلام فوبیا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا حکومت مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کررہی ہے۔