لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کرنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔
وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ بہت مشکل مرحلہ تھا اورفطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹ دینا ممکن نہیں تھا ۔ جنہیں ٹکٹ نہیں ملا انہیں بھی ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انکی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں زیادہ ترٹکٹوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ساڑھے چار ہزار امیدواروں کی طرف سے درخواستیں آئی تھیں ۔ ہم نے چار سو سے پانچ سو ٹکٹ دیئے ہیں ۔ ہم نے پوری دیانتداری اور ایمانداری سے ٹکٹ دینے کی کوشش کی ہے ۔ جہاں ہمیں شک پڑا وہاں ہم نے سروے بھی کرایا ہے ۔
عمران خان نے امیدواروں ،کارکنوں اور حامیوں سے کہا کہ آپ نے ہمارے ساتھ نیا پاکستان بنانے میں ساتھ دینا ہے۔ اب بھی پارٹی نے کچھ ٹکٹ دینا ہیں ، یہ و ہ لوگ ہیں جن کو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اس عظیم خواب کو پورا کرنے میں ہماری مدد کریں گے۔
https://twitter.com/twitter/statuses/1005101862104727552