طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں۔امریکا

واشنگٹن :افغان حکومت اور طالبان کے مابین عارضی جنگ بندی اعلان کے بعد امریکا نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے اس حوالے سے امریکا نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل افغانوں کی مرضی اور افغان قیادت کے تحت ہونا چاہیے وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون اور نیشنل سیکورٹی کونسل برائے وسطی ایشیا کی سینئر ڈائریکٹر لیزا کرٹس کے مطابق امریکا مذاکرات میں افغان حکومت کی نمائندگی نہیں کرے گا ، صرف شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے خدشات پر توجہ دینا انتہائی اہم ہے ، امن عمل کے حوالے سے پاکستان سے تعاون مانگا ہے ، کسی بھی امن عمل میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھنا ہوگا ۔