رحم دل کسانوں نے ابابیل کے بچوں کیلئے عمارت گرانے کا کام رکوادیا

بیجنگ: چین میں نرم دل کسانوں نے ایک گھر کو گرانے کا ارادہ محض اس وجہ سے ملتوی کردیا کہ عمارت کو گرانے کیلئے وہاں کام کرنے والے انجینئرز نے عمارت میں پرندوں کی آوازیں سنیں اور پھر وہاں ابابیل کے 4 گھونسلے دیکھے جن میں سے ایک میں ابابیل کے بھوکے بچے موجود تھے جو خوراک کے لیے چیخ رہے تھے۔


جس کے بعد گھر گرانے والی ٹیم نے کام روک دیا اور پرندوں کے ایک ماہر سے رابطہ کیا جس نے انہیں بتایا کہ اگر گھونسلے کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں انسانی بو منتقل ہونے سے اس بات کا امکان ہے کہ ابابیل اپنے بچوں کو چھوڑ جائیں یوں اس کے بچوں کے مرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔


اس پر کسانوں نے نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر کو گرانے کا ارادہ اس وقت تک ملتوی کردیا جب تک ابابیل کے بچے بڑے ہو کر وہاں سے پرواز نہیں کرجاتے۔