غزہ :غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک 15 سال کا لڑکا بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 5کی حالت تشویش ناک ہے،شہید ہونے والے 15 سالہ لڑکے کی شناخت ھیثم الجمال کے نام سے ہوئی ہے جو غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والے مظاہرے میں حصہ لے رہا تھا۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد کےقریب چار ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے ٹائر جلامظاہرہ کر رہے تھے۔