الیکشن کی شفافیت کا مقصد ہی فوت ہوگیا ہے ۔شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کو نگران وزیر اعلیٰ نامزد کرکے عام انتخابات کو متنازعہ بنادیا ہے اور اس سے الیکشن کی شفافیت کا مقصد ہی فوت ہوگیا ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا مرحلہ بہت زیادہ حساس ہوتا ہے۔ اس لئے آئین میں اس کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے کہ نگران ایسا ہو جو غیر جانبدار ہو اور اس پر کوئی بھی اعتراض نہ کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کے انتخابات اور جمہوریت کے حوالے سے خیالات موجودہیں اور اسی پر ہم نے اعتراض کیاہے ۔ ان پر مسلم لیگ ن کی جانب سے بہت سے اعتراضات ہیں اور دیگر جماعتوں کو بھی ہونگے ۔