بھارت کشمیر میں استصواب رائے کا چیلنج قبول کرے۔پاکستان

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ اگر بھارت کو یقین ہے کہ کشمیری اس کے ساتھ ہیں تو بھارت استصواب سے کیوں بھاگ رہا ہے؟ بھارت مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کرانے کا چیلنج قبول کرے، بھارت نے مذاکرات کا راستہ اختیار نہ کیا تو ٹوٹ جائے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کابل میں علماءکے اجتماع پر دہشتگردی کے حملے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بندوق کے بعد اب کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے مظلوم کشمیریوں کو جیپوں تلے روند رہا ہے۔