اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ بہت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کا اعلان آج ہوجائے گا،نظر آرہا ہے کہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی بننے جارہی ہے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے عوام کے لیے سب سے زیادہ اسمبلی میں آواز اٹھائی،پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ اپنا آدھے سے زیادہ کام کرچکا ہے اور بہت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کا اعلان آج ہوجائے گا۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کی کتاب سے ووٹ بینک پر اثر نہیں پڑے گا اورپی ٹی آئی کا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوگا،نظر آرہا ہے کہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی بننے جارہی ہے۔