کاغذات نامزدگی میں تبدیلی دھول جھونکنے کیلئے ہے۔ لطیف کھوسہ

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کرنا بد قسمتی ہے۔قانون سازی عجلت میں کی گئی اوراس کامقصد عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا تھا ۔سردار لطیف کھو سہ نے کہاہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کرنا بد قسمتی ہے ۔ اس پارلیمنٹ کا آخری ایام میں یہی مقصد تھا کہ اگلے انتخابات کو کیسے متنازعہ بنانا ہے ۔ اس لئے عجلت میں قانون سازی کی گئی اور اس کا مقصد عوام کی آنکھوں می دھول جھونکنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا پر آفرین ہے جو اس کو ہائیکورٹ میں لے گیا اور پھر سپریم کورٹ نے بھی ایک لحاظ سے اس فیصلے کی توثیق کردی کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ کو دینا لازم کردیا ۔سپریم کورٹ نے آئین کی روح کو مجروح نہیں کیا اور پارلیمنٹ کی ترمیم کو بھی جوں کاتوں رہنے دیا ۔