دشمن پاکستان کی بلیک لسٹ میں شمولیت کیلئے کوشاں ہیں۔مفتاح

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ امریکا اور بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان ایف ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں آجائے۔یہ ایک بین الاقوامی سیاست بھی ہے جس کیلئے ہم کوامریکہ اورکچھ اور ملکوں سے معاملات طے کرنا ہونگے ۔ ہماری کچھ کمزوریاں اورجب ہم یہ کمزوریاں دور کرلیتے ہیں تو وہ کچھ اور کمزوریاں پکڑ لیتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ایف ٹی ایف نے ہم کو ایکشن پلان بھیج دیا ہے کہ اب ہم نے یہ کام کرنے ہیں ۔ نگران حکومت اب اس ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے اورجب جون میں حکومت اپنا پلان لیکر جائے گی کہ ہم یہ کریں گے تو پھر ہم گرے لسٹ میں آجائیں گے اور اگر ایک سال میںہم نے اس پلان پرعمل کرلیا تو ہم گرے لسٹ سے بھی نکل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کی کوشش یہی ہے کہ پاکستان ایف ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں آجائے ۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے اداروں میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے ۔