شنگھائی تعاون تنظیم، صدر مملکت اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات

بیجنگ: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ گوادر اور چاہ بہار بندر گاہوں میں رابطے سے پاک ایران تعلقات مضبوط ہوں گے۔
چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں صدر ممنون حسین اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے پاک ایران دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
صدر ممنون حسین نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں کے درمیان رابطے سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک نے اہم معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور ایران کے لئے اہم ہے۔