ماسکو: ورلڈ کپ فٹ بال 2018 کی فاتح ٹیم کو اس بار 3 کروڑ 92 لاکھ ڈالرزانعامی رقم دی جائے گی جو تقریباً ساڑھے4 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔ رنرزاپ کو 2 کروڑ95 لاکھ ڈالرزملیں گے جبکہ تیسرے نمبر کی ٹیم ڈھائی کروڑ ڈالرزحاصل کرے گی۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے ، ایونٹ میں شریک سب ہی ممالک اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لئے پرجوش ہیں اورفیورٹ فٹبال ٹیموں کی فیڈریشن نے جیتنے پرانعامات کا اعلان بھی کردیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos