سعود ی عرب میں حوثی باغیوں کامیزائل حملہ – 3شہری جاں بحق

 

ریاض: سعودی عرب کے مغربی صوبے جازان میں حوثی باغیوںنےمیزائل حملہ کردیا، جس میں3 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل حملے میں 3 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں ، اتحادی افواج کا کہناہے کہ وہ ہر اس شخص کو جواب دیں گے تو کہ ان کے شہریوں کی حفاظت کیلئے خطرہ بنے گا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمن سے سعودی عرب کی حدود میں میزائل حملے کیے جاتے رہے ہیں جنہیں اتحادی افواج کی جانب سے ناکام بنایا جاتا رہاہے ۔