ترکی کا آسٹریا میں مساجد کی بندش پر رد عمل

 

انقرہ :ترکی نے آسٹریا میں مساجد کی بندش کے اقدامات کو اسلام فوبیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویانا حکومت مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کررہی ہے۔آسٹریا کی حکومت نے 7 مساجد کو بند اور درجنوں علما کرام کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کی چانسلرسیباستان کرس نے کہا کہ حکومت ویانا میں ان 7 مساجد کو بند کررہی جہاں غیرملکی مالی معاونت سے سیاسی اسلام کی ترویج کی جارہی ہے جبکہ حکومت نے عرب مذہبی گروپ کو بھی تحلیل کرنے کافیصلہ کیا جو کہ ان مساجد کی نگرانی کرتا ہے۔حکومت نے درجنوں علما کرام کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔واضح رہے کہ قدامت پسند سیباستان گذشتہ سال دسمبر میں مہاجرین کے خلاف سخت گیر موقف رکھنے والی جماعت سے اتحاد کی صورت میں چانسلر منتخب ہوئی تھیں۔