چینی ہیکرز کی امریکی عسکری خفیہ مواد تک رسائی

واشنگٹن : امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی ہیکرز نے ممکنہ طور پر امریکی عسکری معلومات چرا لی ہیں۔واشنٹگن پوسٹ کے مطابق امریکی نیوی کو سامان حرب مہیا کرنے والی ایک کمپنی سے جنوری اور فروری میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا چوری کیا گیا تھا۔ ہیک کیے گئے کوائف میں آبدوزوں کے لیے انتہائی تیز رفتار ’اینٹی شپ‘ میزائل کی تیاری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ چرائی گئی تمام معلومات کو خفیہ مواد کہا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ انہیں اس طرح کے کسی سائبر حملے کا علم نہیں ہے۔