نیویارک:غزہ کے موضوع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ایک ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے کو منعقد کیا جائے گا۔ جنرل اسمبلی کے سربراہ میروسلاو لاجاک کے مطابق بدھ 13جون کے اس اجلاس میں غزہ کے حوالے سے عرب ممالک کی قرارداد پر رائے شماری ہو گی۔ اسرائیل کی جانب سے جمعے کے روز چار فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد اس اجلاس کو بلانے کے لیے کوششیں کی گئیں تھیں۔ جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد لازمی نہیں ہوتا۔ اس قرارداد کے مسودے میں اسرائیل کی مذمت کی گئی ہے۔