عالمی سلامتی کونسل کے5 غیر مستقل ارکان کا انتخاب کر لیا گیا

 

نیویارک :اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمعہ8 جون کو ہونے والی رائے شماری کے نتیجے میں جرمنی، بیلجیم، جنوبی افریقہ، ڈومینیکن ریپبلک اور انڈونیشیا سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین منتخب ہو گئے۔ یہ ممالک سلامتی کونسل میں اپنی نشستیں یکم جنوری سن 2019 سے سنبھالیں گے۔ انڈونیشیا نے سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں مالدیپ کے 46 ووٹوں کے مقابلے میں 144 ووٹ حاصل کیے۔ جرمنی، بیلجیم، جنوبی افریقہ اور ڈومینیکن ریپبلک بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ بلا مقابلہ منتخب ہونے کے باوجود ضوابط کے تحت جنرل اسمبلی کے دو تہائی ارکان نے سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیے ان ممالک کی توثیق کی۔ جمعے کے دن جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 190 ممالک شریک تھے۔