محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد میں گرم دن کی پیش گوئی کی ہے جس کے تحت گرمی کاپارہ 40ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری رہا تاہم ہوا میں نمی کاتناسب غیر معمولی طورپر بڑھنے کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو مطلع جذوی گرم اور مرطوب رہا ،صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب غیر معمولی طورپر 82فیصد جبکہ بعدازاں 71فیصد ریکار ڈ ہوا ،ہفتے کو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔