یمن سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے یمن کی سرحد سے ملحقہ علاقے جازان پر یمن میں قابض حوثی باغیوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تین شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
عرب ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ حوثی باغیوں نے یمن کی سرحد پر واقع سعودی شہر جازان پر سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دن 2 بج کر 55 منٹ پر حملہ ہوا تھا۔
میزائل حملوں کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تین شہری حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کی جانب سے دیا گیا کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے جازان کی شہری آبادی پر حملے کے بعد گھروں جو نقصان پہنچے کی اطلاع شہری دفاع کو موصول ہوئی ۔
ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکیورٹی افسران اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوںکو اسپتال پہنچایا اور متاثرہ شہریوں سے گھر خالی کروائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت جوابی کارروائی کے بعد یمنی حوثیوں کی طرف داغے جانے والے میزائلوں کو روکا گیا۔