بال ٹمپرنگ کیس کے باعث معطل ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ اب کھیل کے میدان میں نہیں بلکہ کمنٹری باکس میں نظر آئیں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پابندی کے شکار ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 13 اور دوسرا 16 جون کو کھیلا جائے گا اور ڈیوڈ وارنر دوسرے ایک روزہ میچ سے کمنٹری کا آغاز کریں گے۔
یاد رہے کہ بال ٹیمپرنگ کیس میں ڈیوڈ وارنر کو ایک سال کی پابندی کا سامنا ہے تاہم ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور بین کرافٹ کو پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت پہلے ہی مل چکی ہے۔