لاہور:مسلم لیگ ن کراچی کے سینئر رہنمامشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ سینئر قیادت کے مشورے پر شہباز شریف نے کراچی سے عام انتخابات 2018میں حصہ لینے کا فیصلہ ملتوی کردیاہے اور اب وہ کراچی کے کسی حلقے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائیں گے ۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ اس سے قبل شہباز شریف کی جانب سے این اے 249،248اور250سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کے لئے کاغذات نامزدگی بھی لے لئے گئے تھے جو آج مکمل کرکے جمع کروائے جانے تھے لیکن سینئر قیادت کے مشورے کے بعد شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ ملتوی کردیاہے۔ اب وہ کراچی کے کسی حلقے سے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔