نوازشریف او رمریم آج 5دن کیلئے لندن چلے جائیںگے

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازآج 5روز کیلئے لندن روانہ ہونگے جہاں پر وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید بھی لندن میں ہی گزاریں گے ۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں پانچ دن قیام کریں گے اور کلثوم نواز کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ نواز شریف عید لندن میں گزاریں گے اور عید کے بعد لند ن سے پاکستان واپس آئیں گے۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل ہوگی ۔