لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ امپائر کی انگلی کے اشارے سے کوئی اقتدار میں نہیں آئیگا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہی ہوگا ،تحر یک انصاف کی ہر خواہش دم توڑ رہی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن میں کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہو رہی ، ہم سب نوازشر یف اور شہبا زشر یف کی قیادت میں متحد ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبا زشر یف اور مر یم نواز سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت نے کہاں کہاں سے الیکشن میں حصہ لینا ہے؟ حتمی فیصلہ جلد ہوجائیگا ،مسلم لیگ ن قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان ایک ہی دن کر یگی اور پارٹی متحد ہو کرہی انتخابی میدان میں آئیگی ۔ مر یم اورنگز یب نے کہا کہ تحر یک انصاف کا اپنا جو حشر ہو رہا ہے وہ قوم کے سامنے ہے۔