فیصل آباد: جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے مذاکرات کے مخالف نہیں لیکن اس کے دہشت گردانہ کردار کو بھی سامنے رکھنا چاہیے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت بدترین ریاستی دہشت گرد ی کامرتکب ہورہاہے ۔پاکستان کوکشمیر کامسئلہ بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے اٹھانا چاہیے۔حکمران کشکول توڑ کر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں ۔حافظ محمد سعید کا کہناتھا کہ بیرونی قوتیں مختلف جیلوں بہانوں سے مسلم ممالک میں بدامنی وانتشار پھیلا رہی ہیں جبکہ مسلم ممالک کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد کرکے اسلام کو مضبوط کرنا ہے ۔ پاکستان اللہ کی نعمت ہے جس کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کاخون شامل ہے لیکن آج اسلام دشمن قوتیں اسے کمزور کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعۃالدعوۃ کی سیاسی اور ریلیف سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اوردہشت گرد بھارت کو شہہ دی جارہی ہے۔مسلمانوں کے حقوق کی بات کرنے والا دنیا میں کوئی نظر نہیں آتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت بدترین ریاستی دہشت گرد ی کامرتکب ہورہاہے ۔پاکستان کوکشمیر کامسئلہ بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے اٹھانا چاہیے اور اس سلسلہ میں سفارتی سرگرمیوں کو تیز کرنا چاہیے۔