سی ٹی ڈی کی کارروائی۔ دہشت گرد گرفتار۔ دستی بم برآمد

ملتان: سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کر کے دستی بم برآمد کر لیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے ملتان کے علاقے سخی غوث الاعظم روڈ پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران ایک دہشت گر د کو دھر لیا ،گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب میانوالی کے تھانہ چھدروکیڈیرہ جات وپہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور 17مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔