23پی ٹی آئی ارکان باقی سب سیاسی ملغوبہ ہے۔ احسن اقبال

نارووال: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کا تصور کھل کرقوم کے سامنے آچکا ہے۔احسن اقبال کا کہناتھا کہ 172قومی اسمبلی کی نشستوں پرتقریباً 23پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں،باقی تمام امیدوار پیپلز پارٹی،ق لیگ اور مسلم لیگ ن کا ملغوبہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہرالیکشن میں اپنی وفاداریاں بدلتے ہیں،ان اڑتے ہوئے پرندوں سے وہ کونسا نیا پاکستان ہے جو بنے گا؟تحریک انصاف کے نئے پاکستان کا تصور کھل کرقوم کے سامنے آچکا ہے۔