نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس 13جو ن کو ہوگاجس میں غزہ کی سلامتی کیلئے عالمی فورس کے قیام اور اسرائیلی کی مذمتی عرب قرارداد پر رائے شماری ہو گی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت اور دیگر عرب ممالک نے غزہ سے متعلق ایک قرارداد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پیش کی تھی۔ قرارداد کے مسودے میں اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کی سلامتی کیلئے عالمی فورس کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھالیکن امریکا نے اسے ویٹو کردیا تھا،اب کویت اور عرب ممالک اسی قرارداد کا مسودہ13جون کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے اوراس پر رائے شماری ہوگی۔ قوی امکان ہے کہ ارکان اکثریت رائے یہ قرارداد منظورکرلیں گے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعے کے روز غزہ میں فائرنگ کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید اور 600 کو زخمی کردیا تھا۔