ووٹوں کی گنتی سے قبل عراق میں بیلٹ ذخیرہ مرکز میں آتشزدگی

بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ اس اسٹور میں پیش آیا جہاں گزشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے بیلٹ باکسز ذخیرہ کئے گئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عراقی پارلیمان نے ان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق آگ جائے وقوع پر واقع 4 اسٹورز میں سے ایک میں لگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ آگ ایک سازش ہے یا نہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ یہ آتشزدگی الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے الیکشن ہوئے تھے ۔ الیکشن میں پڑنے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے عراقی سیاسی جماعتوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر عراقی پارلیمان کی جانب سے دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا تھا۔