اسلام آباد: افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مذاکراتی عمل کئی ہفتوں سے جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان مذاکرات میں پاکستان اور چین کا کلیدی کردار رہا ہے۔
سرکاری اہلکاروں نے بتایا کہ افغان حکومت اور افغان طالبا ن کے درمیان سیز فائر اور جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے عمل کو پاکستان اور چین کی بھی حمایت حاصل تھی، دونوں ملکوں نے افغان طالبان کو افغان حکومت کی پیشکش قبول کرنے پر راضی کیا۔
سرکاری اہلکاروں نے بتایا کہ پاکستان اور چین نے کابل اور افغان طالبان کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سرکاری اہلکار کے مطابق اس مذاکراتی عمل میں طالبان کا موقف تھا کہ ہم کابل حکومت کی پیشکش اسی صورت میں قبول کریں گے اگر چین اور پاکستان ضمانتی ہوں۔
Tags افغانستان، مذاکرات