ننگرہار: افغانستان کے شہر جلال آباد میں محکمہ تعلیم کی عمارت پر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 خودکش حملہ آور ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا ہوا۔ حملہ آوروں نے محکمہ تعلیم کی عمارت کو اپنے حملے کا ہدف بنایا۔
عینی شاہدین کے مطابق 4 خودکش حملہ آوروں نے محکمہ تعلیم کی عمارت پر حملہ کیا۔ جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے عمارت کو گھیر کے کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں 3 خودکش بمبار فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگئے۔
دھماکے میں میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔